تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:58

وزیر خزانہ حفیظ شیخ کاپری بجٹ سیمینار سے خطاب

اے آر وائی - اسلام آباد : وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں اقتصادی ترقی اور مالیاتی استحکام میں بہتری بجٹ کے مرکزی مقاصد ہوں گے۔



اسلام آباد میں ایوان صنعت وتجارت کے پری بجٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکسوں کا نظام منصفانہ ہونا چاہیے اور ہر طبقہ فکر کو اپنی آمد ن کا ٹیکس ادا کرنا چاہیے ۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمارے لیے ایک بڑا مسئلہ حکومت اور کابینہ کا بڑا حجم ہے اس کے علاوہ حکومت نے نجی شعبے کے بہت سے کمرشل کام سنبھال رکھے ہیں ۔



سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز فاروق ستار نے کہا کہ ان کی جماعت ویلیو ایڈڈ ٹیکس اور آر جی ایس ٹی کی مخالفت کرے گی اور وزیر خزانہ نے انہیں اس بات کی یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ صدر مملکت سے زراعت پر انکم ٹیکس لگانے کے حوالے سے بات چیت کریں گے ۔فاروق ستار نے کہا کہ گیس کی تقسیم اور ترسیل کے فارمولے کا از سر نو جائزہ لینے کی ضرورت ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.