تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 9:2

اوگرا کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلان

اے آر وائی - اسلام آباد : اوگرانے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلان کردیا۔ اوگرا کے نوٹیفیکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپے سترپیسے فی لٹر، ہائی ا سپیڈڈیزل میں تین روپے بیس پیسے اور مٹی کے تیل میں پانچ روپے پانچ پیسے کمی کی گئی ہے۔ جس کے بعد پٹرول کی فی لیٹر قیمت چھیاسی روپے اکہترپیسے، ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت چورانوے روپے گیارہ پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی فی لیٹرقیمت چوراسی روپے پینسٹھ پیسے کردی گئی ہے۔



اوگرا نے واضح کیا ہے کہ پیٹرولیم کی دیگرمصنوعات کی قیمتوں کااعلان کل ہوگا۔ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کردی ہیں آئندہ پیٹرول کی قیمتوں کاتعین آئل کپمنیاں کریں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.