1 جون 2011
وقت اشاعت: 10:18
لاہور: سی این جی اسٹیشنز کو دو روز کے بعدگیس کی فراہمی بحال
اے آر وائی - لاہور: لاہور سمیت پنجاب کے پانچ ریجنز میں دو روز کے بعد سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بحال کردی گئی ہے۔ سی این جی اسٹیشنز پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں ۔جس کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل بھی پیداہورہے ہیں ۔
شہریوں کاکہنا ہےکہ گیس کی دوروزہ بند ش کے بعد گیس بھروانے کےلئے ایک گھنٹہ لگتاہے ۔ جس کی وجہ سے دفتر جانے والوں کو مشکلات کا سامناہے ۔شہریوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ گیس دو روز کے بجائے ایک دن کےلئے بند کی جائے ۔