1 جون 2011
وقت اشاعت: 15:57
موبائل فون کی درآمدات میں 75فیصد اضافہ
اے آر وائی - کراچی : رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران موبائل فون کی درآمدات میں پچھتر فیصد اضافہ ہوا۔ اعدادوشمار کے مطابق جولائی دو ہزار دس سے اپریل دو ہزار گیارہ کے دوران تینتالیس کروڑ باسٹھ لاکھ بیاسی ہزار ڈالر کے موبائل فون درآمد کئے گئے۔
گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں یہ مالیت چوبیس کروڑ پچیاسی لاکھ چھیانوے ہزار ڈالر تھی۔ اپریل دو ہزار گیارہ کے دوران موبائل فون درآمدات کی مالیت چار کروڑ بیالیس لاکھ تریپن ہزار ڈالر رہی جو گزشتہ سال اسی عرصے کی نسبت چونتیس فیصد زائد ہے۔