1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:15
سندھ میں ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ کے لئے عالمی بینک کی امداد
اے آر وائی - کراچی : عالمی بینک نے سندھ میں تکنیکی تعلیم کے فروغ کے لئے دو کروڑ دس لاکھ ڈالر کے امدادی منصوبے کے منظوری دے دی ہے۔
عالمی بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس منصوبے سے آئندہ تین برس میں پچاس ہزار افراد کو روزگار کے مواقع مل سکیں گے۔ سندھ کا ٹیکنیکل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ اور ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی اس منصوبے پر عمل درآمد کر رہی ہے جس سے گذشتہ تین سال میں اسی ہزار افراد کو ہنر مند بنایا چکا ہے۔ قرض کی واپسی پنتیس برس میں کی جاسکے گی اور اس پر شرح سود ایک فیصد سے کم ہے۔