1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:24
شیئرز مارکیٹ میں 141پوائنٹس کی نمایاں تیزی
اے آر وائی - کراچی : کراچی اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو ایک سو اکتالیس پوائنٹس کی نمایاں تیزی دیکھی گئی اور ہنڈرڈ انڈیکس بارہ ہزار دو سو چونسٹھ پر بند ہوا۔
مجموعی طور پر گیارہ کروڑ تیراسی لاکھ حصص کا لین دین ہوا۔ سیمنٹ ، اسٹیل ، فرٹیلائزر اور آئل این گیس سیکٹر نے مارکیٹ کو لیڈ کیا۔ ایک سو اکتر کمپنیز کے حصص مہنگے اور چورانوے کے حصص سستے ہوئے۔