تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 20:24

زرعی ٹیکس ، وفاق اورصوبوں پرمشتمل کمیٹی قائم کرنے کافیصلہ

اے آر وائی - اسلام آباد : وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی کی زیرصدارت ہونےوالےمشترکہ مفادات کونسل کےاجلاس میں زرعی ٹیکس سے متعلق وفاق اورصوبوں پرمشتمل کمیٹی قائم کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔



اجلاس میں زرعی ٹیکس سے متعلق صوبوں اوروفاقی حکومت کے نمائندوں پرمشتمل کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔اجلاس کوبتایاگیا کہ زرعی ٹیکس لینے سے متعلق نظام کومزیدبہتربنانے کی ضرورت ہے۔ اس سے صوبوں کو زرعی ٹیکس کی وصولی اوروفاقی حکومت کو قومی مجموعی پیداوار کی شرح پرٹیکس کومزیدموثربنانے میں کارگرثابت ہوگی۔



اجلاس نے اوگرا،نیپرا اورپیمرا جیسے وفاقی ریگولیٹری اداروں کی آمدن میں یکسانیت لانے پراتفاق کیاگیا۔ بجٹ کی ضرورت سے ہٹ کر لائسنس فیس،جرمانوں کی رقوم وفاقی فنڈمیں جمع کی جائیں گی۔مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان سے متعلق ترمیمی بل دوہزارگیارہ کے مسودے کی منظوری دی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.