تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 20:24

ایف بی آر نے گیارہ ماہ میں 1310ارب کے ٹیکس جمع کیے

اے آر وائی - اسلام آباد : ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ میں 1310ارب روپے کے ٹیکس محصولات جمع کیے ہیں ۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق یہ محصولات گزشتہ سال سے پندرہ اعشاریہ تین فیصد زائد ہیں ۔ایف بی آر کے مطابق یہ اضافہ کم شرح ترقی کے باوجود حاصل کیا گیا ہے ۔ایف بی آر کا رواں مالی سال کا کل ہدف 1668ارب روپے تھا ۔ ایف بی آر نے مئی کے مہینے میں ایک سو ساٹھ ارب روپے جمع کیے ہیں جو گزشتہ سال سے پینتالیس فیصد زائد ہیں ۔گزشتہ سال گیارہ ماہ میں ایف بی آر نے 1138ارب روپے جمع کیے تھے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.