1 جون 2011
وقت اشاعت: 20:24
آٹو پارٹس کی قیمتوں میں بیس فیصد اضافہ
اے آر وائی - کراچی : (انجم وہاب) محکمہ کسٹم نے مالی رواں سال کے نئے بجٹ سے قبل اپنا منی بجٹ پیش کر دیا ہے اور ملک میں در آمد کیے جانے والے آٹو پارٹس پر ویلیو ایشن ایڈوائس کے ذریعے ڈیوٹی میں پندرہ فیصد اضافہ کر دیا ہے۔ جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں آٹو پارٹس کی قیمتوں میں بیس سے پچیس فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔
پاکستاں آٹو پارٹ ڈیلرز اینڈ امپورٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق محکمہ کسٹم نے اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بغیر یہ اقدام کیا ہے جس سے آٹو پارٹس کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے آٹو پارٹس کی اسمگلنگ میں اضافہ ہو گا اور حکومت کے ریونیومیں کمی ہو گی ۔
ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کے اقدام سے اسمگلروں کی حوصلہ افزائی ہو تی ہے۔ آٹو پارٹس کی اسمگلنگ سے حکومت کے ریونیو میں کافی کمی ہو جائے گی کیونکہ مارکیٹ میں اسمگل شدہ پارٹس سستے دستیا ب ہوں گے۔