تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
2 جون 2011
وقت اشاعت: 5:27

کے ای ایس سی کےمعاملات پر توجہ دی جائے،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل

اے آر وائی - کراچی : ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل پاکستان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کے ای ایس سی کے معاملات پر فوری توجہ دی جائے۔ کے ای ایس سی انتظامیہ کراچی کے عوام کے ساتھ ملکی تاریخ کی سب سے بڑی اور بد ترین کرپشن میں مصروف ہے، جسے طاقت ور لابی کی پشت پناہی حاصل ہے،۔ یہ بات ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل پاکستان نے وفاقی حکومت اور متعلقہ وفاقی وزارتوں کو لکھے گئے ایک خط میں کہی۔



خط میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ادارے میں سیاسی رہنماؤں کے سفارش پر بھرتی چار افسران کو ماہانہ ایک کروڑ روپے تنخواہ ادا کی جا رہی ہے۔ ٹرانپیرنسی انٹرنیشنل کے چیئرمین سید عادل گیلانی کا کہنا ہے کہ نیب اور ایف آئی اے ،،، کے ای ایس سی، نجکاری کمیشن اور وزارت پانی و بجلی کی تحویل میں موجود خفیہ معاہدوں کو منظر عام پر لائے۔ اس کے علاوہ کے ای ایس سی افسران کی تنخواہوں، زائد بلنگ، لوڈ شیڈنگ اور ملکی اداروں کے واجبات کا تمام ریکارڈ قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.