2 جون 2011
وقت اشاعت: 7:51
مالی سال 11-2010کا اقتصادی سروے آج جاری کیا جارہا ہے
اے آر وائی - کراچی : مالی سال دو ہزار دس گیارہ کے بارے میں اقتصادی سروے آج جاری کیا جا رہا ہے۔ اقتصادی سروے دو ہزار دس گیارہ ملک کی مجموعی معاشی صورتحال اور مختلف شعبوں کی کارکردگی کے جائزہ پرمبنی ہو گا۔
وفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ ، ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن ڈاکٹرندیم الحق، سیکرٹری خزانہ ڈاکٹروقار مسعود اور دیگر اعلیٰ حکام کے ہمراہ اقتصادی سروے جاری کریں گے۔