2 جون 2011
وقت اشاعت: 12:52
اقتصادی سروے رپورٹ جاری
اے آر وائی - اسلام آباد : حکومت نے اقتصادی سروے رپورٹ دو ہزار دس دو ہزار گیارہ جاری کر دی ۔معاشی ترقی میں دو اعشاریہ چار فیصد ریکارڈ کیا گیا ۔سیلاب سے ساڑھے آرب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا جبکہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت بڑھنے سے اشیاءضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور حکومت کو پچاس ارب روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑا۔
اسلام آباد میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے حفیظ شیخ نے بتایا کہ دو ہزار آٹھ میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر خطرناک حد تک نیچے آ گئے تھے ۔سیلاب سے شرح نمو چار فیصد کم رہی ، مالیاتی خسارہ کم کرنے کے لئے اہم فیصلے کئے گئے ۔