2 جون 2011
وقت اشاعت: 18:40
سونے کی قیمت نئی ریکارڈ سطح پر، ایک تولہ 49750روپے کا ہوگیا
اے آر وائی - کراچی : ملک بھر میں دس گرام سونے کی قیمت دو سو ستاون روپے بڑھ کر بیالیس ہزار چھ سو بیالیس روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں تین سو روپے اضافہ ہوا اور یہ اننچاس ہزار سات سو پچاس روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ سینئر ٹریڈرز کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر معیشتوں میں سست روی کی وجہ سے دھاتوں کی قیمت بڑھ رہی ہے۔