تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
3 جون 2011
وقت اشاعت: 7:25

سیمنٹ انڈسٹری کوبچانےکےلیےحکومت فوری اقدامات کرے،ترجمان

اے آر وائی - کراچی : آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ انڈسٹری کو بچانے کیلئے فوری اقدامات کرے ۔مالی سال کے نو ماہ میں انڈسٹری کو 1.4 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔ خام مال اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ خسارے کی وجہ ہے۔



رواں مالی سال کے نو ماہ میں 11 سیمنٹ کے کارخانوں کو قبل از ٹیکس 4.856 ارب روپے کا مجموعی خسارہ ہوا جبکہ صرف تین سیمنٹ یونٹس جن میں سے دو ملک کے جنوبی علاقے اور کراچی بندرگاہ سے نزدیک ہیں انہیں 3.564 ارب روپے کا منافع ہوا۔



ترجمان نے کہا کہ ملکی طلب میں جمود کی وجہ سے سیمنٹ انڈسٹری کی کارکردگی بحران کا شکار ہے جبکہ برآمدات میں 12.52 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ترجمان نے کہا کہ جولائی تا مئی 2010-11ء پاکستان میں سیمنٹ کی پیداوار 19.945 ملین ٹن سیمنٹ رہی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.