تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
3 جون 2011
وقت اشاعت: 9:18

مئی میں فرنس آئل کی درآمد میں175 فیصد اضافہ

اے آر وائی - کراچی : ملک بھر میں جاری شدید گرمی کی لہر کے باعث پاور سیکٹر کو فراہمی کے لئے مئی میں فرنس آئل کی درآمد ایک سو پچہتر فیصد اضافے سے سات لاکھ ایک ہزار پانچ سو ٹن رہی۔



مئی میں پاکستان ریفائنریز سالانہ مرمت کے لئے بندش کے باعث خام تیل کی درآمد انیس فیصد کمی سے چار لاکھ نناوے ہزار ٹن رہی جبکہ ڈیزل کی درآمد تیرہ فیصد تین لاکھ اکیس ہزار ٹن ، پیٹرول کی درآمد چار فیصد کمی سے ستر ہزار تین سو ٹن ، اور جیٹ فیول کی درآمد سات فیصد اضافے سے چھیاسی ہزار چار سو ٹن ریکارڈ کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.