تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
3 جون 2011
وقت اشاعت: 15:52

بجٹ میں وزارت ٹیکسٹائل انڈسٹری کیلئے 15 کروڑ روپے مختص

اے آر وائی - اسلام آباد: آئندہ مالی سال 2011-12ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت وزارت ٹیکسٹائل انڈسٹری کیلئے 15 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ پی ڈی ایس پی کے مطابق ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مختلف منصوبوں میں لاہور گارمنٹس سٹی کمپنی کیلئے مالی سال 2011-12ء کے بجٹ میں ایک کروڑ 75 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔



اس منصوبے پر مجموعی طور پر 49 کروڑ 76 لاکھ 40 ہزار روپے لاگت آئے گی۔ فیصل آباد گارمنٹس سٹی پراجیکٹ کیلئے رواں مالی سال کے بجٹ میں 2 کروڑ 86 لاکھ 82 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ اس منصوبے پر کل لاگت 49 کروڑ 88 لاکھ 20 ہزار روپے لاگت آئے گی۔



مذکورہ بالا دونوں منصوبوں میں جون 2011ء تک بالترتیب 48 کروڑ اور 47 کروڑ روپے سے زائد خرچ کئے جا چکے ہیں۔ مالی سال 2011-12ء کے بجٹ میں ٹیکسٹائل سٹی کراچی میں پانی کے پائپ کی فراہمی کیلئے 4 کروڑ 88 لاکھ 34 ہزار روپے رکھے گئے ہیں جبکہ اس منصوبے پر مجموعی طور پر 63 کروڑ 65 لاکھ روپے 85 ہزار روپے لاگت آئے گی۔



ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کیلئے ایکسپورٹ مالی سال 2011-12ء کے بجٹ میں 2 کروڑ 25 لاکھ روپے رکھے ہیں جبکہ اس منصوبے پر کل لاگت 5 کروڑ 91 لاکھ روپے آئے گی۔ پاک کورین گارمنٹس ٹیکنالوجی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کیلئے رواں مالی سال کے بجٹ میں 3 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ اس منصوبے پر مجموعی طور پر 30 کروڑ روپے لاگت آئے گی اور اس منصوبے کیلئے 2 کروڑ 70 لاکھ روپے قرضہ بھی لیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.