تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
3 جون 2011
وقت اشاعت: 16:4

بجٹ میں ریلوے کیلئے 15 ارب روپے مختص

اے آر وائی - اسلام آباد : آئندہ مالی سال 2011-12ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت وزارت ریلوے کے جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 15 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے 12 ارب 46 کروڑ جبکہ نئے منصوبوں کیلئے 2 ارب 54 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔



ٹریک بحالی کے منصوبوں کیلئے 50 کروڑ، ڈبلنگ آف ٹریک منصوبے کیلئے 60 کروڑ 70 لاکھ، 530 ہائی کپسٹی ویگنز کی خریداری کیلئے 79 کروڑ، چین سے 75 لوکو موٹوز کی خریداری کیلئے ایک ارب 75 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ خانیوال شاہدرہ سیکشن پر سگنلنگ نظام کو اپ ڈیٹ کرنے کیلئے ایک ارب 20 کروڑ جبکہ 400 کوچز کی مرمت و بحالی کیلئے 73 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔



ریلوے تنصیبات کی مرمت و بحالی کیلئے 2 ارب 10 کروڑ اور خانیوال سے رائیونڈ تک ٹریک دو رویہ کرنے کیلئے 70 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ چین سے 202 نئی کوچز کی خریداری کیلئے 2 ارب 5 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ 150 ڈی ای لوکوز کی خریداری کیلئے ایک ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ نئے منصوبوں کیلئے 2 ارب 54 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.