3 جون 2011
وقت اشاعت: 18:9
آئندہ مالی سال کے سرکاری ترقیاتی پروگرام کا حجم 730 ارب روپے
اے آر وائی - اسلام آباد: آئندہ مالی سال 2011-12کے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام(پی ایس ڈی پی )کاحجم 730ارب روپے ہوگا۔وفاق کا حصہ 290ارب روپے اورصوبوں کا حصہ430ارب روپے ہوگا۔ایراکے لئے 10ارب روپے،واپڈا(پاور)کیلئے 32ارب50کروڑ روپے اورنیشنل ہائی وے اتھارٹی کے لئے 39ارب90کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔پیپلزورکس پروگرام کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر33ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔پی ایس ڈی پی کے تحت 55فیصد وسائل بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور 41فیصد سماجی شعبہ کی ترقی کے منصوبوں پر خرچ کئے جائیں گے۔وزارت پوسٹل سروسز اورصوبوں کا منتقل ہونے والی 15وزارتوں کے لئے پی ایس ڈی پی میں کوئی فنڈزمختص نہیں کئے گئے۔
قومی اقتصادی کونسل کی منظوری کے بعد جمعہ کوجاری ہونے والی سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تفصیلات کے مطابق وزارت پانی وبجلی ڈویژن(شعبہ پانی) کیلئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 36 ارب 13کروڑ60لاکھ ،پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کیلئے22ارب ،فنانس ڈویژن کیلئے 10 ارب 37 کروڑ 9 لاکھ روپے، ریلوے ڈویژن کیلئے 15 ارب ،منصوبہ بندی و ترقی ڈویژن کیلئے 31 ارب 97 کروڑ 46 لاکھ، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کیلئے 14 ارب ،صنعتوں وپیداوار ڈویژن کیلئے 2ارب 13کروڑ78لاکھ، داخلہ ڈویژن کیلئے آئندہ مالی سال کے لئے 5 ارب 80 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ رواں مالی سال کے دوران 2ارب 99کروڑ70لاکھ روپے مختص کئے گئے تھے۔ دفاع ڈویژن کیلئے 3ارب 84کروڑ57لاکھ،ہاؤسنگ وتعمیرات ڈویژن کیلئے ایک ارب 39کروڑ60لاکھ روپے ۔ کابینہ ڈویژن کیلئے 2ارب 69کروڑ 21لاکھ روپے ،سائنس وٹیکنالوجی ،تحقیق ڈویژن کے لئے ایک ارب 14کروڑ66لاکھ ، قانون وانصاف ڈویژن کیلے ایک ارب20کروڑ،ریونیو ڈویژن کیلئے ایک ارب 57 کروڑ روپے ،پٹرولیم وقدرتی وسائل ڈویژن کیلئے14کروڑ 57لاکھ روپے ،،انفارمیشن ٹیکنالوجی وٹیلی کام ڈویژن کیلئے79کروڑ31لاکھ ۔
دفاعی پیداوار ڈویژن کیلئے ایک ارب45 کروڑ 47لاکھ روپے ،کامرس ڈویژن کیلئے 42کروڑ46لاکھ روپے،مواصلات ڈویژن (این ایچ اے کے سوا) کے لئے 17 کروڑ 20 لاکھ روپے،بندرگاہیں و جہاز رانی ڈویژن کیلئے 74کروڑ43لاکھ روپے،پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کیلئے 35 کروڑ روپے،وزارت امور خارجہ کیلئے 28کروڑ 50لاکھ روپے ،انسداد منشیات ڈویژن کیلئے 53 کروڑ 42 لاکھ روپے،اسٹیبشلمنٹ ڈویژن کیلئے 3 کروڑ 38 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔
امور کشمیر وگلگت بلتستان ڈویژن کیلئے آئندہ مالی سال کے لئے 18 ارب 4 کروڑ 75 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں،ریاستیں وسرحدی علاقہ جات ڈویژن کیلئے 10 ارب روپے ،اطلاعات ونشریات ڈویژن کیلئے آئندہ مالی سال کے لئے 63کروڑایک لاکھ ، ٹیکسٹائل انڈسٹری ڈویژن کیلئے15کروڑ روپے ،شماریات ڈویژن کیلئے 25کروڑ24لاکھ روپے ،اقتصادی امور ڈویژن کیلئے 16کروڑ11لاکھ روپے ،کیپیٹل ایڈمنسٹریشن و ڈویلپمنٹ ڈویژن کیلئے 67کروڑ74لاکھ روپے ۔
بین الاصوبائی رابطہ ڈویژن کے لئے آئندہ مالی سال کے لئے 7کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔واپڈا(پاور)کے لئے 32ارب50کروڑ روپے ،نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیلئے آئندہ مالی سال کے لئے 39ارب 90کروڑ3لاکھ روپے،خصوصی پروگراموں پیپلز ورکس پروگرام ون کیلئے 5 ارب روپے ،پیپلز ورکس پروگرام ٹو کیلئے 28ارب روپے،ایراکے لئے آئندہ 10ارب روپے،سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں صوبوں کا حصہ 430ارب روپے ہوگا۔
وزارت پوسٹل سروسز کے علاوہ صوبوں کو منتقل ہونے والی15 وزارتوں کیلئے پی ایس ڈی پی میں کوئی فنڈز مختص نہیں کئے گئے ان میں صحت ڈویژن، خوراک وزراعت ڈویژن، تعلیم ڈویژن، بہبود آبادی ڈویژن، لائیو سٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ ڈویژن، ماحولیات ڈویژن،خصوصی اقدامات ڈویژن، ترقی نسواں ڈویژن، سماجی بہبود و خصوصی تعلیم ڈویژن، محنت وافرادی قوت ڈویژن، بلدیات و دیہی ترقی ڈیژن، ثقافت ڈویژن، سیاحت ڈویژن، سپورٹس ڈویژن اور امور نوجوانان ڈویژن شامل ہیں۔