تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
4 جون 2011
وقت اشاعت: 6:53

سعودی عرب اپنے طیاروں کی مینٹیننس پی آئی اے سے کرائے گا

اے آر وائی - ریاض : سعودی عرب نے اپنے بوئنگ سیون فور سیون اور بوئنگ ٹرپل سیون طیاروں کی مینٹیننس کیلئے پی آئی اے کے شعبہ انجنئرنگ کی منظوری دیدی ۔



سعودی عرب کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کے کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے ا سٹیشنز پرانجینئرنگ کی سہولیات کے آڈٹ کے بعد یہ منظوری دی ہے۔ پی آئی اے کے مینیجنگ ڈائریکٹر ندیم خان یوسفزئی کے مطابق اس سے پی آئی اے کے مینٹیننس کے کاروبار میں ترقی کے ساتھ ساتھ آمدن میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ پی آئی اے قطر ، اومان اور تھائی لینڈ کے طیاروں کو بھی مینٹیننس کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.