تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
4 جون 2011
وقت اشاعت: 7:48

پاکستان کے بجٹ پرعالمی میڈیا اور ڈونرز کی تنقید

اے آر وائی - واشنگٹن: عالمی میڈیا اور ڈونرز نے پاکستان کے بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان نے نئے مالی سال کیلئے بجٹ میں زرعی ٹیکس نہیں لگایا اور نہ ہی امیروں سے ٹیکس وصولی کے اقدامات متعارف کرائے۔



امریکی اخبار وال اسٹریٹ کے مطابق پاکستان کا نئے مالی سال کے بجٹ میں امیر لوگوں سے ٹیکس وصولی کیلئے خاطر خواہ اقدامات متعارف نہ کرانا مالی معاملات میں نا اہلی ثابت کرتاہے۔ تجزیہ کاروں کا کہناہے کہ رواں سال تیل کی قیمتوں میں اضافے سے پاکستان کا درآمدی بل بڑھے گا اور نتیجے میں جاری حسابات کا خسارہ بھی بڑھ جائیگا۔



اسلام آباد میں موجود ایک غیرملکی ڈونر نے اخبار کو بتایا کہ پاکستانی شہری ٹیکس ادا نہ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ پاکستانی عوام کو یہ سمجھنا ہوگا کہ ان کی معیشت زوال پذیر ہورہی ہے اور پاکستان اقتصادی طور پر پیچھے جارہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.