6 جون 2011
وقت اشاعت: 7:20
پیپکو کو چوالیس ارب روپے ادا کرچکے ہیں،کےای ایس سی
اے آر وائی - کراچی: کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے پیپکو کوواجبات کی مد میں گذشتہ چار ماہ میں چوالیس ارب روپے ادا کیئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق کے ای ایس سی کی انتظامیہ نے دو ہزار آٹھ سے اب تک پیپکو سے نوے ارب روپے کی بجلی خریدی ہے۔ کےای ایس سی کو مختلف اداروں اور صارفین سے ساٹھ ارب روپے کے واجبات وصول کرنے ہیں۔
ترجمان کے مطابق وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے کے ای ایس سی کو اکتیس ارب روپے کے واجبات ادا کرنے ہیں۔ کے ای ایس سی پچھلے تین سالوں سے اپنے موجودہ واجبات کی بروقت ادائیگی کررہا ہے۔