6 جون 2011
وقت اشاعت: 7:21
پیپکو نے کے ای ایس سی کو نادہندگی کا حتمی نوٹس جاری کر دیا
اے آر وائی - اسلام آباد : پیپکو نے کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کو 28 ارب روپے نادہندگی کا حتمی نوٹس جاری کر دیا ہےجس کے بعد آج شام 5 بجے تک ادایئگی نہ ہونے کی صورت میں کے ای ایس سی کو بجلی کی فراہمی منقطع کردی جائے گی۔
ڈی جی پپکو محمد خالد نے کہا ہے کہ کے ای ایس سی نے پیپکو کو بجلی کے بقایاجات کی مد میں 28 ارب کی ادایئگی تاحال نہیں کی جس کے باعث پیپکو کو شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ڈی جی پیپکوکا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر آج شام پانچ بجے تک کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے پیپکو کو بقایاجات کی ادائیگی کا فیصلہ نہ کیا تو حتمی قدم اٹھاتے ہوئے کے ای ایس سی کو بجلی کی فراہمی منقطع کردی جائے گی۔