6 جون 2011
وقت اشاعت: 7:21
کپاس کی فی من قیمت میں 200روپے کا اضافہ
اے آر وائی - کراچی : ملک بھر میں اعلی معیار کی کپاس کی فی من قیمت میں مزید دو سو روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ اس اضافے کے بعد کپاس کی فی من قیمت آٹھ ہزار نو سو روپے ہوگئی ہے۔
سینئر ٹریڈرز کے مطابق امریکا اور چین میں طلب بڑھنے کی وجہ سے دنیا بھر میں کپاس مہنگی ہورہی ہے۔ اس کے علاوہ ملک میں ٹیکسٹائل ملز اور ایکسپورٹرز کی جانب سے بھی ڈیمانڈ بڑھنے کی وجہ سے یہ مہنگی ہوئی ہے۔