6 جون 2011
وقت اشاعت: 7:21
پیپکو کے ای ایس سی کی بجلی بند نہ کرے ،وزارت پانی وبجلی
اے آر وائی - اسلام آباد : وزارت پانی و بجلی نے پیپکو کو ہدایت کی ہے کہ وہ 28 ارب روپے کی عدم ادائیگی پر کے ای ایس سی کی بجلی بند نہ کرے۔
وزارت پانی و بجلی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے اسے تین دن میں مسئلہ حل کرنے کا حکم دیا ہے۔ پیپکو نے کے ای ایس سی سے 28 ار ب روپےکے واجبات کی وصولی کے لیے حتمی نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ہفتے کی شام تک بقایا جات کی ادائیگی نہ کی گئی تو ان کی بجلی کاٹ دی جائے گی۔ تاہم نوید قمر نے وزارت پانی و بجلی کو یہ معاملہ تین روز میں حل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ کے ای ایس سی انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ بقایا جات کی ادائیگی کا انتظام کرے۔