6 جون 2011
وقت اشاعت: 7:22
کوریا اور امریکا کی پاکستان کے آموں میں دلچسپی
اے آر وائی - کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ آموں کو بیرون ممالک روشناس کرانے کیلئے میرپورخاص مینگوفیسٹیول اہم ذریعہ ہے۔ اب کوریا اور امریکہ بھی پاکستان سے آموں کی برآمدات میں دلچسپی لے رہے ہیں۔
چھالیس ویں مینگو فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے خطاب میں وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی بہترین پالیسی کی وجہ سے گزشتہ تین سال میں زرعی شعبے میں ریکارڈ ترقی ہوئی۔ یہی وجہ ہے کہ اس سال کپاس، گندم ، چاول اور پھل کی فی ایکڑ پیداوار پنجاب کے مقابلے میں زیادہ ہوئی ۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ مثبت بجٹ ہے اسپیکر کو بجٹ کے موقع پر سوکھی روٹی پیش کرنا غریب عوام کے ساتھ مذاق ہے کیونکہ سوکھی روٹی کی قدر غریب ہی جانتا ہے۔ اس سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ نے مینگوفیسٹیول کے آموں کے اسٹال کا تفصیلی معائنہ کیا اور اپنی گہری دلچسپی ظاہر کیں۔