تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
7 جون 2011
وقت اشاعت: 21:35

توانائی اورشرح سود کے مسائل حل کئےجائیں، کے سی سی آئی

اے آر وائی - کراچی : کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے کہا ہے کہ بجٹ اہداف حاصل کرنے کیلئے توانائی اور بلند شرح سود کے مسائل حل کرنا ہوں گے



کے سی سی آئی کے صدر سعید شفیق اور سابق صدر سراج قاسم تیلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کی بہتری کیلیے ٹیکس نہ دینے والوں کوٹیکس نیٹ میں لانا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ بجٹ میں کے ای ایس سی کی سبسڈی اڑتالیس ارب سے کم کر کے ستائیس ارب کی جا رہی ہے۔ جس سے بجلی کا فی یونٹ آٹھ روپے سے بڑھ کر بارہ سے چودہ روپے پر پہنچ جائے گا ،جو کہ ناقابل برداشت ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ ڈرائی پورٹ سیکورٹی رسک بنتی جا رہی ہے۔



ڈرائی پورٹ کا کام ایکسپورٹ کو فروغ دینا تھا ،لیکن یہ امپورٹس کو سہولت فراہم کر رہی ہے۔ ڈرائی پورٹ کے ذریعے منگائے جانے والے کینٹینرز راستے میں خالی ہوجاتے ہیں ،جس میں اسلحہ ،،اور گولہ باور بھی ہوسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.