تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
7 جون 2011
وقت اشاعت: 21:37

اسٹیٹ بینک،آئی ایف سی کی مشترکہ تحقیق پرمبنی مطبوعات متعارف

اے آر وائی - کراچی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور انٹرنیشنل فائنانس کارپوریشن کی پاکستان میں کی گئی تحقیق پر مبنی مطبوعات متعارف کرائی گئی ہیں۔



اسٹیٹ بینک اور انٹرنیشنل فائنانس کارپوریشن نے ایسے طریقوں کے بارے میں متعدد کتابچے تیار کئے ہیں جن کے ذریعے بینک چھوٹے اور درمیانے کاروباری اداروں کو قرضوں کی فراہمی میں اضافہ کرسکتے ہیں۔



ان کتابچوں میں زراعت، تعلیم اور لاجسٹکس سمیت دس شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ جس کا مقصد ایسے بہتر اور کم لاگت کے پروڈکٹ پروگرامز کی تیاری میں بینکوں کی مدد کرنا ہے، جن کی بدولت چھوٹے کاروباری ادارے مزید مالکاری کے حصول کے قابل ہوسکیں گے اور اپنے کاروبار کو وسعت دے سکیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.