7 جون 2011
وقت اشاعت: 21:37
کے ای ایس سی کو پیپکو کی وارننگ
اے آر وائی - اسلام آباد : ڈائریکٹر جنرل پیپکو محمد خالد نے کہا ہے کہ کے ای ایس سی نے اٹھارہ جون تک واجبات ادا نہ کئے تو اسے بجلی کی فراہمی معطل کردی جائے گی۔
واپڈا ہاؤس میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے ای ایس سی کے ذمہ اٹھائیس ارب روپے واجب الادا ہیں۔ ڈی جی پیپکو کا کہنا تھا کہ بجلی بحران کی ذمہ دار پیپکو نہیں بلکہ حکومتی پالیسیاں ہیں۔