7 جون 2011
وقت اشاعت: 21:38
پیٹرول اور سی این جی کی قلت، عوام پریشان
اے آر وائی - لاہور: لاہور میں پیٹرول اور سی این جی کی قلت کے باعث متعدد پیٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز بند ہیں۔ اس صورت حال میں شہریوں کے ساتھ ساتھ پیٹرول پمپس پر کام کرنے والوں کو بھی پریشانی کا سامنا ہے۔
لاہور میں ہفتے میں دو دن سی این جی اسٹیشنز بند رہتے ہیں۔ دوسری جانب اٹک آئل ریفائنری بند ہونے کے باعث لاہور ، جہلم اور آزاد کشمیر کے بیشتر شہروں میں پیٹرول کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔ اس صورتحال پر لاہور کے بیشتر پیٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز پر کام کرنے والا عملہ پریشانی کا شکار ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور سی این جی کی قلت کے باعث ان کا روزگار متاثر ہو رہا ہے۔