7 جون 2011
وقت اشاعت: 21:38
ایشیائی اسٹاک مارکیٹ میں آج مسلسل چوتھے روز مندی
اے آر وائی - بنکاک : ایشیائی اسٹاک مارکیٹ میں آج مسلسل چوتھے روز مندی دیکھی گئی۔ ایم ایس سی آئی ایشیا پسیفک انڈیکس اعشاریہ چار فیصد کم ہوا۔ جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں ایک فیصد اور ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں اعشاریہ آٹھ فیصد کمی دیکھی گئی۔
چین کا شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس اعشاریہ تین فیصد کم ہوا۔ ٹریڈرزکے مطابق کموڈیٹیز کی قیمتوں میں کمی اور عالمی معیشت میں سست روی کی وجہ سے ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی دیکھی گئی۔