7 جون 2011
وقت اشاعت: 21:38
بجلی پیداکرنےوالی کمپنیزکوعدم ادائیگی،800میگاواٹ کمی کاخدشہ
اے آر وائی - کراچی : توانائی کے شعبے کے ماہرین نے کہا ہے کہ اگر بجلی پیدا کرنے والی کمپنیز کو ادائیگیاں نہ کی گئیں تو آئندہ ہفتے سسٹم میں آٹھ سو میگاواٹ کی کمی ہوجائے گی۔ چیئرمین اینڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز ایڈوائزری کونسل عبداللہ یوسف نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام بزنس بازار میں گفت گو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کے ذمے چار آئی پی پیز کے سولہ ارب روپے واجب الادا ہیں۔ ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں آئندہ ہفتے سسٹم میں آٹھ سو میگاواٹ کی کمی ہوجائے گی۔
اسی طرح گیس سے بجلی پیدا کرنے والی کمپنیز کے ساتھ حکومتی معاہدہ اس ماہ کے آخر میں ختم ہورہا ہے۔ اگر ان کمپنیز کو واجب الادا چھ ارب روپے ادا کرکے معاہدے کی تجدید نہ کی گئی تو توانائی بحران مزید سنگین ہوجائے گا۔