7 جون 2011
وقت اشاعت: 21:39
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی،انڈیکس میں103پوائنٹس کااضافہ
اے آر وائی - کراچی : کراچی اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو تیزی رہی اور ہنڈریڈ انڈیکس ایک سو تین پوائنٹس اضافے سے بارہ ہزار تین سو پندرہ پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر دس کروڑ سے زائد شئیرز ٹریڈ ہوئے۔ایک سو تریپن کمپنیز کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور ایک سو تیرہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔