تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
7 جون 2011
وقت اشاعت: 21:39

رواں سال ائیرلائنز کے منافعوں میں54فیصد کمی کی پیش گوئی

اے آر وائی - کراچی : دنیا بھر میں خام تیل کی قیمت بڑھنے اور مختلف وجوہات کی بناء پر رواں سال ائیرلائنز کے منافعوں میں نمایاں کمی کی پیش گوئی کی جارہی ہے۔



دو سو اڑتیس ائیرلائنز کی نمائندہ تنظیم آئیاٹا نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں سال ائیر لائنز صنعت کے منافع میں چوون فیصد کی نمایاں کمی متوقع ہے۔ایک رپورٹ میں آئیاٹا نے بتایا کہ مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں سیاسی عدم استحکام، جاپان میں زلزلے اور تیل کی قیمت بلند سطح پر ہونے کی وجہ سے ایوی ایشن صنعت متاثر ہوئی ہے۔ اس صنعت کو سب سے زیادہ تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے متاثر کیا ہے۔



ائیر لائن انڈسٹری سے وابستہ افراد کا کہنا تھا کہ اگر لندن برینٹ کے خام تیل کی فی بیرل قیمت میں ایک ڈالر کا اضافہ ہوتو صنعت کی لاگت ایک ارب ساٹھ کروڑ ڈالر بڑھ جاتی ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ دو ہزار گیارہ میں کارگو بزنس میں بھی اٹھہر فیصد کی نمایاں متوقع ہے۔ دوسری جانب ماہرین کا اندازہ ہے کہ اس سال دنیا بھر میں ہوائی جہاز سے سفر کرنے والے افراد کی تعداد میں پانچ اعشاریہ چھ فیصد کے بجائے چار اعشاریہ چار فیصد اضافہ ہوگا۔



گذشہ سال دنیا بھر کی ائیرلائنز نے اٹھارہ ارب ڈالر منافع کمایا تھا تاہم اس سال یہ نمایاں کمی سے صرف آٹھ ارب ساٹھ کروڑ ڈالر رہنے کی توقع ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.