تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
7 جون 2011
وقت اشاعت: 21:39

ریلوے کی بحالی کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

اے آر وائی - اسلام آباد : ریلوے ملازمین کی تنظیم پریم یونین کے مرکزی صدر حافظ سلمان بٹ نے ملازمین کے حقوق اور ادارے کی بحالی کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان کردیا .



نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریلوے ملازمین کی تحریک کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں سے بھی رابطے کئے جائیں گے۔



حافظ سلمان بٹ نے کہا کہ ریلوے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے اور ادارے کی آمدنی میں اضافے کیلئے کم فاصلے کے ریلوے روٹس بحال کئے جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ چند فیصد الاؤنس یا تنخواہوں میں معمولی اضافے سے مزدوروں کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.