تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
7 جون 2011
وقت اشاعت: 22:57

ترقیاتی پروگرام کیلئےجولائی تامئی146ارب80کروڑ روپےکااجراء

اے آر وائی - اسلام آباد: رواں مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت اٹھارہ سو بائیس منصوبوں کے لئے ایک سو چھیالیس ارب اسی کروڑ روپے جاری کئے گئے ۔



منصوبہ بندی کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی دو ہزار دس سے مئی دو ہزار گیارہ کے دوران انفراسٹرکچر کے شعبے میں چار سو نو منصوبوں کے لئے تریپن ارب بیس کروڑ روپے ،سماجی شعبے کے بارہ سو چھیاسٹھ منصوبوں کے لئے نوے ارب دس کروڑ روپے اور دیگر ایک سو سینتالیس منصوبوں کے لئے تین ارب ساٹھ کروڑ روپے جاری کئے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.