8 جون 2011
وقت اشاعت: 13:42
پنجاب میں پیٹرول کی قلت، عوام سخت پریشان
اے آر وائی - لاہور: لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں پیٹرول کی قلت برقرار ہے ۔ جس کے باعث شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ لاہور میں پیٹرول پمپس پر شہری طویل قطاروں میں لگ کر پیٹرول حاصل کر رہے ہیں ۔ شہری اپنی سہولت کے لیے بوتلوں میں بھی پیٹرول لے رہے ہیں ۔
شہریوں کا کہنا ہےکہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد تو پیٹرول غائب نہیں ہوتا لیکن قیمتیں کم ہوتے ہی پیٹرول غائب ہو جاتاہے ۔ حکومت کو اس صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے۔