8 جون 2011
وقت اشاعت: 13:42
ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی
اے آر وائی - بنکاک : ایشیا کی بیشتر اسٹاک مارکیٹوں میں آج مندی دیکھی گئی۔ ایم ایس سی آئی ایشیا پیسیفک انڈیکس میں اعشاریہ پانچ فیصد اور جاپان کے نکئی انڈیکس میں اعشاریہ چار فیصد کمی ہوئی۔
ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس اعشاریہ نو فیصد اور جنوبی کوریا کا کوسپی انڈیکس ایک اعشاریہ دو فیصد کم ہوا۔ ٹریڈرز کے مطابق عالمی معیشتوں میں بہتری کی توقعات پر خدشات کی وجہ سے ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی رہی۔