8 جون 2011
وقت اشاعت: 14:9
مالیاتی خسارہ اور توانائی بحران سرمایہ کاری میں رکاوٹ ہیں
اے آر وائی - کراچی : چیئرمین عارف حبیب گروپ عارف حبیب نے کہا ہے کہ مالیاتی خسارے اور توانائی بحران کی وجہ سے ملک میں سرمایہ کاری متاثر ہورہی ہے۔ اے آر وائی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے عارف حبیب کا کہنا تھا کہ صنعتی شعبے کی نمو بڑھانے کے لئے توانائی بحران حل اور امن و امان بہتر کرنا ہوگا۔ اس سلسلے میں جامع حکمت عملی مرتب کرنے کی ضروت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسٹاک ایکس چینج نےکیپیٹل گینز ٹیکس میں چھوٹ نہیں مانگی ہے بلکہ ریونیوز بڑھانے کے لئے تجاویز پیش کی ہیں۔ اگر ان تجاویز پر عمل کیا گیا تو شیئرز مارکیٹ سے سالانہ ستائیس کروڑ روپے کے بجائے کم و بیش ڈیڑھ ارب ٹیکس حاصل کیا جاسکے گا۔