8 جون 2011
وقت اشاعت: 15:18
صوبوں کی سطح پرٹیکس وصولی کا نظام موثر ہونا چاہیئے، شبر زیدی
اے آر وائی - کراچی : موثر ٹیکس نظام کے عملدرآمد کے لئے صوبوں کی سطح پر ٹیکس وصولی کے نظام کو موثر اور شفاف بنانا ناگزیر ہے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام بزنس بازار میں گفت گو کرتے ہوئے ٹیکس امور کے ماہر شبر زیدی نے بتایا کہ بھارت میں صوبے مجموعی قومی پیداوار کا چھ فیصد ٹیکس جمع کرتے ہیں لیکن پاکستان میں یہ شرح نہ ہونے کے برابر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال کے لئے ایک ہزار نو سو باون ارب روپے ٹیکس وصولی کے ہدف کو زیادہ سمحجھنا دانشمندی نہیں۔ اگر ملک چلانا ہے ہے تو ڈھائی ہزار ارب روپے ٹیکس جمع کرنا ہوگا۔ شبر زیدی نے بتایا کہ ریٹیل اور زراعت کے شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لاکر محصولات وصولی کے حجم میں کئی گنا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔