8 جون 2011
وقت اشاعت: 15:28
پنجاب کے بعد کراچی اور مینگورہ میں بھی پیٹرول کی قلت
اے آر وائی - کراچی : پنجاب میں پیٹرول کی قلت برقرار ہے ۔دوسری جانب کراچی اور مینگورہ میں بھی پیٹرول کی قلت پیداہوگئی ہے ۔ مینگورہ میں پیٹرول ڈیڑہ سو روپے فی لیٹر فروخت ہو رہاہے۔
لاہور میں پیٹرول پمپس پر شہری طویل قطاروں میں لگ کر پیٹرول حاصل کر رہے ہیں ۔ شہری اپنی سہولت کے لیے بوتلوں میں بھی پیٹرول لے رہے ہیں ۔ شہریوں کا کہنا ہےکہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد تو پیٹرول غائب نہیں ہوتا لیکن قیمتیں کم ہوتے ہی پیٹرول غائب ہو جاتاہے ۔
کراچی میں بھی متعدد پیٹرول پمپس پر پیٹرول کی قلت پیداہوگئی ہے ۔جس کی وجہ سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیاہے ۔ دوسری جانب مینگورہ میں بھی پیٹرول ناپید ہوگیاہے جس کے بعد پیٹرول ڈیڑھ سوروپے کی فی لیٹر فروخت کیاجارہاہے۔