تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
8 جون 2011
وقت اشاعت: 20:56

فرانسیسی سرمایہ کاروں کواوجی ڈی سی میں سرمایہ کاری کی دعوت

اے آر وائی - اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے نجکاری غوث بخش خان مہر نے فرانسیسی بزنس گروپس کو او جی ڈی سی ایل کے ایکس چینج ایبل بانڈز میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی ہے۔



پاکستان میں فرانس کے سفیر ڈینیل جوانیو سے ملاقات میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ او جی ڈی سی ایل کے علاوہ فرانسیسی سرمایہ کاروں کے لئے توانائی، ٹرانسپورٹ اور فنانشل سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ اس موقع پر فرانس کے سفیر نے بتایا کہ فرانسیسی سرمایہ کار پاکستان میں توانائی، پانی اور زراعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.