8 جون 2011
وقت اشاعت: 22:24
ایکسائز ڈیوٹی اورسیلز ٹیکس میں کمی
اے آر وائی - اسلام آباد : ایکسائز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس میں کمی سے کتابوں ,کاپیوں اور پیکنگ میٹریل کی قیمتوں میں کمی کی توقع ہے.
آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن کے سابق چئیرمین شیخ ضیاء الدین نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ ایکسائز ڈیوٹی میں ڈھائی فیصد کمی اور سیلز ٹیکس میں ایک فیصد کمی کے مثبت اثرات کاپیوں اور کتابوں کی قیمتوں پر بھی پڑیں گے اور ان کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہیں ان کا کہنا تھا کہ پیپر بورڈ ریگولیٹری ڈیوٹی کے خاتمے سے پیکنگ میٹریل بھی سستا ہونے کی توقع ہے۔