تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
8 جون 2011
وقت اشاعت: 22:34

دسمبرسےاین ٹی این کی جگہ شناختی کارڈنمبراستعمال ہوگا

اے آر وائی - اسلام آباد : یکم دسمبر سے نیشنل ٹیکس نمبر ختم ہو جائیں گے اور انکی جگہ ٹیکس گزاروں کے قومی شناختی کارڈ نمبر استعمال کئے جائیں گے۔



چیر مین ایف بی آرسلمان صدیق نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو ٹیکسوں میں اصلاحات کے حوالے سے دی جانے والی بریفنگ میں بتایا کہ این ٹی این کو قومی شناختی کارڈ نمبر کے ساتھ تبدیل کرنے کا منصوبہ چند برس سے زیر غور تھا۔



دیگر ممالک میں بھی ایک ہی نمبر اس مقصد کے لئے استعمال کیا جاتاہے سلمان صدیق نے بتایا کہ ٹیکس نہ دینے والے صاحب حیثیت افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لئے کام جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.