8 جون 2011
وقت اشاعت: 23:11
اوپیک کاتیل کی پیداواربرقراررکھنےکافیصلہ،قیمتوں میں اضافہ
اے آر وائی - وہانا: اوپیک کی جانب سے پیداوار میں اضافہ نہ کرنے کے اعلان کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی پیداوار دو فیصد بڑھ گئی غیرملکی میڈیا کے مطابق نیمیکس کروڈ کے سودے بڑھ کر سوڈالر اور برینٹ کروڈ کے سودے ایک سو اٹھارہ ڈالر فی بیرل میں ہوئے۔
اوپیک اجلاس سےپہلےعالمی مارکیٹ میں سرمایہ کار تیل کی پیداوار بڑھنے کی توقع کر رہے تھے لیکن اجلاس میں تیل پیدا کرنے والےممالک کےوزراء پیداوار بڑھانےپرمتفق نہ ہو سکےاوپیک اجلاس میں کہاگیا ہے کہ تیل پیداوار بڑھانے کے معاملے پر اجلاس تین ماہ کے بعد ہوگا۔