تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
9 جون 2011
وقت اشاعت: 15:40

ایشیائی اسٹاک مارکیٹیں دو ہفتے کی کم ترین سطح پر

اے آر وائی - بنکاک : ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں ٹریڈنگ دو ہفتے کی کم ترین سطح تک گرگئیں۔ ایم ایس سی آئی ایشیا پیسیفک انڈیکس اعشاریہ چھ فیصد اور جاپان کا نکئی انڈیکس اعشاریہ تین فیصد کم ہوا۔ چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں اعشاریہ سات فیصد اور ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں اعشاریہ چھ فیصد کمی ہوئی۔



تجزیہ کاروں کے مطابق امریکا کے مرکزی بینک فیڈرل ریزرو کی جانب سے معاشی نمو میں کمی عالمی معیشتوں میں ممکنہ سست روی کے خدشات کے پیش نظر ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی رہی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.