تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
9 جون 2011
وقت اشاعت: 15:40

پیٹرول کی قلت کی وجہ وزارت پیٹرولیم کی غفلت ہے، عادل خٹک

اے آر وائی - کراچی : اٹک ریفائنری کے چیف ایگزیکیٹو عادل خٹک نے کہا ہے کہ ملک میں پیٹرول کی قلت کی اصل وجہ وزارت پیٹرولیم کی غفلت اور سرکلر ڈیٹ کا بڑھتا ہوا بحران ہے۔



ریفائنری کے چیف ایگزیکیٹو نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو پیشگی اطلاع دے کر اٹک ریفائنری کا ایک پلانٹ مرمت کے لئے بند کیا گیا تھا۔ تاہم موثر حکمت عملی اپنائے نہ جانے کی وجہ سے بحران پیدا ہوا۔ پی ایس او کے پاس رقم کی کمی کی وجہ سے بروقت پیٹرول درآمد نہیں کیا جاسکا اور پاک عرب ریفائنری اپنی صلاحیت سے زیادہ پیداوار ممکن نہیں بناسکی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.