9 جون 2011
وقت اشاعت: 15:40
غیرملکی کمپنیز6ارب ڈالرسے4200میگاواٹ بجلی پیدا کریں گی
اے آر وائی - کراچی : وزیر اعلی سندھ کے مشیر برائے سرمایہ کاری زبیر موتی والا نے کہا ہے کہ صوبے میں ہوا سے چار ہزار دو سو میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کے لئے غیر ملکی کمپنیز نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔
اے آر وائی نیوزکے پروگرام بزنس بازار میں گفت گو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نو غیر ملکی کمپنیز سندھ میں ہوا سے چار ہزار دو سو میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ منصوبے پر مجموعی سرمایہ کاری کا تخمینہ چھ ارب تیس کروڑ ڈالر لگایا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت تھرکول میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیز کو سرمایہ کاری کرنے پر بیس فیصد سے زائد منافع کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔ سین سے تعلق رکھنے والی دنیا کی دوسری بڑی مائننگ کمپنی تھر میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے میں دلچسپی رکھتی ہے۔