تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
9 جون 2011
وقت اشاعت: 21:22

پیٹرول کی کمی پرتین روز میں قابو پالیں گے، سیکرٹری پیٹرولیم

اے آر وائی - اسلام آباد : سیکرٹری پیٹرولیم اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت چار روز کا پیٹرول موجود ہے جبکہ حالیہ کمی پر تین روز میں قابو پا لیا جائے گا۔



یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں بتائی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک لاکھ نوے ہزار ٹن پیٹرول کی درآمد کے ٹینڈر جاری کر دئے گئے ہیں، جو پندرہ جولائی تک کافی ہوں گے جب تک اٹک ریفانری کے خراب پلیٹ فارمر کی مرمت کر لی جائے گی۔تا ہم سمندری طوفان کی وجہ سے تیل کی آمد میں کچھ تاخیر بھی ہو سکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.