10 جون 2011
وقت اشاعت: 11:5
آئندہ مالی سال کیلئےپنجاب کابجٹ آج پیش کیاجارہاہے
اے آر وائی - لاہور: آئندہ مالی سال کیلئےپنجاب کابجٹ آج پیش کیاجارہاہے۔ پنجاب کے بجٹ کا کل حجم چھ سو پچاس ارب روپے رہنے کا امکان ہے۔ بجٹ میں دوسو ارب روپے ترقیاتی کاموں کے لیے مختص کیے جا سکتے ہیں پوش ایریاز کے پانچ مرلہ گھر کو ٹیکس کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز بھی زیر غور دانش اسکولوں کے لیے بڑی رقم مختص کیے جانے کا امکان ہے۔
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پندرہ اور پنشن میں بیس فیصد اضافہ متوقع ٹیکس وصولی کا ہدف اسی ارب روپے رکھا جا سکتا ہے لگژری گاڑیوں پر ٹیکس برقرار رکھا جائے گا اور کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایاجائے گا۔