10 جون 2011
وقت اشاعت: 11:23
ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں مثبت رجحان
اے آر وائی - بنکاک : ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں آج مثبت رجحان دیکھا گیا۔ ایم ایس سی آئی ایشیا پسیفک انڈیکس میں اعشاریہ تین فیصد اور جاپان کے نکئی انڈیکس میں ایک عشاریہ تین فیصد اضافہ ہوا۔ جنوبی کوریا کا کوسپی انڈیکس ایک اعشاریہ ایک فیصد بڑھا۔ ٹریڈرز کے مطابق عالمی معیشتوں میں سست روی کسی حد تک کم ہونے کے باعث ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی دیکھی گئی۔